دہشتگرد فورتھ شیڈول سےآزاد، سیاست دان پرامن شہری پر پابندیاں عائد

07 جولائی, 2018 08:21

شیعیت نیوز: قانون کی عملداری میں روکاوٹ ڈالنے کے الزام میں 120 افراد کا نام شیڈول فور میں شامل کرلیا گیا ہے، جس میں سے 6 کا تعلق بلتستان سے ہے۔

اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کے معروف و عوامی رہنماٗ ،سربراہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان اور عوامی ایکشن کمیٹی آغا علی رضا رضوی کو بھی فورتھ شیڈول میں شامل کردیا گیا۔؎

تفصیلات کے مطابق نقص امن، ملکی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر،ریاستی معاملات اور قانون کے عملداری میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں محکمہ داخلہ نے 120 افراد کو شیڈول فور میں شامل کردیا ہے جن میں آغا علی رضوی بھی شامل ہیں۔

ٓآغا علی رضو ی سمیت دیگر رہنماوں کا جرم گلگت بلتستان کی عوام کے حق میں آواز بلند کرنا ہےاور خطہ کے آئین حقوق کی جدوجہد ہے جس پر انہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کو آگ و خوں میں غلطاں کرنے والے، سیکڑوں پاکستانیوں کے قاتل، مسلمانوں کی تکفیر کرنے والے، 24 گھنٹے میں شیعہ مسلمانوں کو پاکستان سے ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے شیڈول فور سے خارج کردیئے گئےہیں، ریاست کی جانب سے اسطرح کا عمل پاکستانیوں میں بے چینی پیدا کررہا ہے، کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے محنت کرنے والے پابند ِ سلاسل اور ملک کو چالیس سال تک فرقہ واریت کے آگ میں جھونکنے والے آزاد ہونگے اور سرکاری مراعات سے فائدہ حاصل کریں گے۔

4:39 شام اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔