پاکستان
کراچی: تحریک انصاف کےNA246 کے نامزد امیدوار کی دہشتگردوں سے حمایت کی درخواست
شیعیت نیوز : تحریک انصاف کے وفد نے کراچی میںکالعدم دہشتگرد جماعت کے مرکز کا دورہ کیا اور الیکشن میں حمایت کی درخواست کی۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے NA246 کے نامزد امیدوار عبدالشکور شاد م نے کالعدم دہشتگرد جماعت کے مرکز ناگن چورنگی میں تاج محمد حنفی سے ملاقات اور حمایت کی درخواست کی۔
تحریک انصاف کے امیدوار کا دہشتگردوں سے حمایت حاصل کرنے کی درخواست شرمناک بات ہے، اب دہشتگردوں کی حمایت سے اسمبلیوں میں جایا جائے گا۔
تحریک انصاف کی عالیٰ قیادت سے بھی درخواست ہے کہ NA246کے امیدوار عبدالشکور کی جانب سے دہشتگردوں سے حمایت حاصل کرنے کے معمالے پر ایکشن لیں اور اپنی جماعت اور ن لیگ جیسے الزام سے بچانے میں کردار ادا کریں۔