اسلام آباد: قومی خزانہ لوٹنے والوں کو عوام مسترد کر دے گی، سعید الحسن نامزد امیدوار پی ایس پی

06 جولائی, 2018 07:41

شیعیت نیوز: پی پی18سے پاک سرزمین پارٹی کے نامزد امیدوار سید سعید الحسن رضوی نے کہا ہے کہ الیکشن میں عوام کا درست فیصلہ ملک و قوم کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔انتخابی مہم کے دوران اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، کھوکھلے دعووں اور خوشنما نعروں کی حقیقت اب کھل کر سامنے آ چکی ہے۔یہ ایسے نمائندوں سے حساب چکانے کا وقت ہے جنہوں نے اپنے حلقے کے لوگوں کو پانچ سال بعد چہرہ دکھایا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عوامی خدمت کو ہمیشہ عبادت سمجھ کر سر انجام دیا ہے۔ قومی ترقی اور ملکی استحکام کے لیے اْن امیدواروں کو آگے آنے کا موقع دیا جانا چاہیے جو بے داغ کردار کے مالک اور عوامی شناخت رکھتے ہیں۔ 2018 تبدیلی اور ان قوتوں سے نجات کا سال ہے جو وطن عزیز کو اپنی وراثتی جاگیر سمجھتے آ ئے ہیں۔قومی خزانہ لوٹنے والوں کو عوام مسترد کر دے گی۔انہوں نے کہا عوامی خدمت پاک سرزمین پارٹی کا منشور ہے۔ہم الیکشن کے بعد بھی اہل علاقہ کی خدمت کے لیے ان میں موجود رہیں گے۔

5:28 شام اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔