یمن

سید حسن نصرالله سے وعدہ ہے کہ جارحین کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے:محمد البخیتی

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصارالله یمن کے سیاسی شعبہ کے ایک رہنما نے یمنی فورسز کے سلسلے میں سید حسن نصرالله کی محبتوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ کامیاب ہوں گے اور دشمن کو اپنی سرزمین سے نکال کر ہی دم لیں گے ۔ انصارالله یمن کے سیاسی شعبہ کے رکن’’ محمد البخیتی‘‘ نےکہاکہ مقابلہ یمنی فورسز کے حق میں آگے بڑھ رہا ہےاور مغربی ساحل پر یمنی جنگجووں کو برتری حاصل ہے ۔

انہوں نے حزب ‌الله لبنان کے جنرل سکریٹری سید حسن نصرالله کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ دشمن کو یمن کے ساحل سے نکال کرہی دم لیں گے اور تحقیر آمیز صلح نامہ کو قبول نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری تجلیل اور تعریف میں سید حسن نصرالله کا بیان ہمارے لئے باعث فخر و مباہات ہے اور ہمارے جذبات پر اثر انداز ہے ۔

واضح رہے کہ حزب ‌الله لبنان کے جنرل سکریٹری سید حسن نصرالله نے گذشتہ جمعہ کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ ریاض اور ابوظبی آگاہ رہیں کہ ان کا سامنا ایک باوقار ،بہادر اور شجاع ملت سے ہے، نیز سید حسن نصرالله نےیمنی فورسز کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اے کاش ہم بھی آپ کے ساتھ لڑ پاتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button