سعودی رجیم کے یمن پر حملوں میں 1200 سے زائد مساجد مسمار

18 ستمبر, 2026 08:31

شیعیت نیوز : انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن حزام الاسد نے انکشاف کیا ہے کہ یمن پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران سعودی رجیم نے ملک بھر میں 1200 سے زائد مساجد کو مسمار کیا، جن میں سے 303 مساجد صرف صوبہ صعدہ میں تباہ کی گئیں۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی رجیم نے حالیہ دنوں میں یمن پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کے جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔ یمنی سرکاری فوجی ذرائع نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں کھوٹا اور سعودی پروپیگنڈے کا حصہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن نے امریکہ کے ناقابل شکست ہونے کی داستان ہمیشہ کے لیے دفن کر دی، جنرل رحیم صفوی

دریں اثنا، یمنی علماء نے بھی ایک مذمتی بیان میں مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کے سعودی الزامات کو بے بنیاد اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ علماء نے خبردار کیا کہ یمن کے خلاف کوئی بھی جارحیت صیہونی دشمن کو مقدس مقامات کو نشانہ بنانے اور مسلمانوں میں اختلافات پیدا کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

یمنی علماء نے اپنے بیان کے آخر میں حرمین شریفین کو سیاسی اور استعماری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی رجیم کا یہ طرزِ عمل عالمِ اسلام کے مفادات کے سراسر منافی ہے۔

9:18 صبح ستمبر 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔