سعودی رجیم کے 732 حملوں کا جواب، یمنی مسلح افواج کا ریاض اور ینبع میں آرامکو تنصیبات پر حملہ

19 ستمبر, 2026 19:12

شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج نے ہفتہ، 19 ستمبر 2026 کو اعلان کیا ہے کہ انہوں نے متجاوز سعودی رجیم کے خلاف دو بڑی جوابی فوجی کارروائیاں کرتے ہوئے دارالحکومت ریاض کے حساس مقامات اور ینبع میں آرامکو کی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ ان کارروائیوں میں بڑی تعداد میں بیلسٹک اور کروز میزائلوں سمیت ڈرونز کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں مطلوبہ اہداف پر شدید آگ بھڑک اٹھی۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے واضح کیا کہ یہ کارروائیاں یمن پر سعودی رجیم کی جاری جارحیت کے جواب میں کی گئی ہیں۔ ان کے مطابق، خمیس مشیط اور طائف فضائی اڈوں سے اڑان بھرنے والے سعودی ایف 15 اور ٹائفون لڑاکا طیاروں نے اب تک 732 حملے کیے ہیں، جن میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ غیر فوجی بنیادی ڈھانچے کو وسیع نقصان پہنچایا گیا۔ بیان میں سعودی رجیم کی جانب سے دارالحکومت صنعاء کو داعش طرز پر نشانہ بنانے کی مذموم کوششوں کی بھی نشاندہی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ پولیس لائنز دھماکہ قابل مذمت، دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

یمنی افواج نے مکہ مکرمہ پر حملے کے سعودی الزام کو "سنگین جھوٹ” قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا اور سعودی میڈیا کی ان رپورٹس کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا جن میں یمن پر عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ اگر کوئی شہری نقصان ہوا ہے تو وہ سعودی فضائی دفاع کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔ یمنی افواج نے "محاصرے کے بدلے محاصرہ اور شدت کے بدلے شدت” کی مساوات نافذ کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

8:05 شام ستمبر 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔