مکہ پر حملے کا دعویٰ مسترد، یمن کے مختلف شہروں میں ‘محاصرے کے مقابلے میں محاصرہ’ کے حق میں ملین مارچ

18 ستمبر, 2026 19:21

شیعیت نیوز : یمن کے صوبہ صعدہ، دارالحکومت صنعاء کے میدان السبعین اور انصار اللہ کے زیر کنٹرول دیگر صوبوں میں عوام نے یمنی مسلح افواج کی حمایت اور سعودی رجیم کے جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف عظیم الشان ملین مارچ کیا۔ مظاہرین نے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کے جھوٹے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ’’محاصرے کے مقابلے میں محاصرہ‘‘ کی حکمتِ عملی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے واضح کیا کہ سعودی رجیم نے یمنی عوام کے خلاف مکہ مکرمہ پر حملے کا جو جھوٹا اور سنگین الزام لگایا ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے امت مسلمہ کے مسائل اور مقدسات بالخصوص مکہ، مدینہ اور مسجد الاقصیٰ کے دفاع کے لیے اپنے اٹل مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ کی راہ میں جہاد اور اپنی آزادی و خودمختاری سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی پروپیگنڈہ فرسودہ ہے، اسماعیل بقائی

یمن کے مختلف شہروں میں ہونے والے ان وسیع مظاہروں میں عوام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری جانیں مکہ پر قربان ہیں۔ مظاہرین نے سعودی رجیم کے خلاف جنگ اور اپنی مسلح افواج کی حکمت عملی بشمول ’شدت کے مقابلے میں شدت‘ کی حمایت جاری رکھنے کا عہد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس جارحیت کا جائز انتقام لینے کا فطری حق محفوظ رکھتے ہیں اور اپنی قیادت و فوج کو مناسب کارروائی کا مکمل اختیار دیتے ہیں۔

مظاہرین نے امت مسلمہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حقیقی اور باعزت مؤقف کے میدان میں یمنی عوام کا ساتھ دیں، تاکہ مقدس مقامات کے تحفظ اور غیرت کے معاملے میں مخلص افراد کو سعودی رجیم جیسے فریب کاروں سے الگ کر کے پہچانا جا سکے۔

9:13 شام ستمبر 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔