الفجر انسٹیٹیوٹ میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز کلاسز کا آغاز، پروقار وائٹ کوٹ تقریب کا انعقاد

21 ستمبر, 2026 16:33

شیعیت نیوز : الفجر انسٹیٹیوٹ کے الائیڈ ہیلتھ سائنسز فیڈرل بورڈ سے رجسٹرڈ ہونے کے بعد کلاسز کے باقاعدہ آغاز کی مناسبت سے ایک پروقار وائٹ کوٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 40 طلبہ و طالبات کو وائٹ کوٹ پہنائے گئے۔ اس تقریب کی صدارت رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان اور سربراہ الفجر انسٹیٹیوٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کی۔

تقریب میں شعبۂ طب کی معروف شخصیت اور سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کالاباغ ڈاکٹر محمد مسعود قریشی نے طلبہ و طالبات سے حلف لیا۔ اس موقع پر بریگیڈیئر (ر) عرفان صادق گل سمیت دیگر معزز شخصیات، اساتذہ، طلبہ اور اہلِ علاقہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کی رحلت عالمِ تشیع کے لیے ناقابلِ تلافی خسارہ ہے، علامہ شیخ محمد حسن جعفری

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ ان کی ایک عرصے سے خواہش تھی کہ علاقے کے نوجوانوں بالخصوص غریب خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کو معیاری تعلیم اور ہنر کے مواقع ان کی دہلیز پر فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف آغاز ہے، مستقبل میں میڈیکل کے شعبے میں مزید کورسز اور ڈگری پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے تاکہ نوجوان تعلیم اور ہنر حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔

5:33 شام ستمبر 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔