یمن میں بیرونی مداخلت کے خلاف عوام کی جائز مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں، علامہ باقر زیدی

20 ستمبر, 2026 15:05

شیعیت نیوز : جعفریہ الائنس پاکستان کے ترجمان و نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے یمن کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اقوامِ عالم پر زور دیا ہے کہ وہ یمن میں انسانی حقوق، مذہبی آزادی اور شہری تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرے۔

علامہ باقر حسین زیدی نے یمنی مزاحمت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنے، بیرونی مداخلت سے محفوظ رہنے اور ایک باعزت و پُرامن زندگی گزارنے کا مکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم یمنی عوام کی اپنے ملک میں موجود بیرونی پراکسیوں کے خلاف جائز مزاحمت اور خودمختاری کے حق کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی رجیم کے 732 حملوں کا جواب، یمنی مسلح افواج کا ریاض اور ینبع میں آرامکو تنصیبات پر حملہ

ترجمان جعفریہ الائنس نے کہا کہ یمن میں جاری کشیدگی کا حل فوجی تصادم کے بجائے سیاسی مذاکرات، قومی مفاہمت اور شہریوں کے تحفظ میں مضمر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ کشیدگی کے سبب یمن اور پورے خطے میں مزید انسانی نقصان اور علاقائی عدم استحکام کے خدشات بڑھ رہے ہیں، لہٰذا عالمی برادری فوری طور پر امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

5:06 شام ستمبر 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔