سعودی رجیم امریکہ کی حمایت اور اسرائیل کی نگرانی میں یمن پر جارحیت کر رہی ہے، سید عبدالملک الحوثی

18 ستمبر, 2026 19:24

شیعیت نیوز : انصار اللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے ملک کی تازہ ترین صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سعودی دشمن امریکہ کی حمایت اور اسرائیل کی نگرانی میں یمن کے خلاف جارحیت کر رہا ہے۔ انہوں نے سعودی رجیم کی ظالمانہ جارحیت کے خلاف یمنی عوام کو ملنے والی بڑی کامیابیوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

سربراہ انصاراللہ نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کے مرحلے کے دوران سعودی رجیم نے سنجیدگی سے امن کی جانب پیش قدمی کرنے کے بجائے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اقدامات میں شدت پیدا کی اور تکفیری جنگجوؤں پر مشتمل فوجی دستے تشکیل دیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی رجیم ہی یمن کے خلاف جارحیت کے تمام مراحل کا آغاز کرنے والی رہی ہے اور حالیہ کشیدگی کا آغاز بھی صنعا کے ہوائی اڈے پر سعودی بمباری سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : مکہ پر حملے کا دعویٰ مسترد، یمن کے مختلف شہروں میں ‘محاصرے کے مقابلے میں محاصرہ’ کے حق میں ملین مارچ

سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے مزید کہا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران یمن کی مسلح افواج اور دوسرے فریق کی متجاوز افواج کے طرزِ عمل کا موازنہ کیا جائے تو یہ بات بالکل واضح ہو جاتی ہے کہ میدانِ جنگ میں اخلاقی اور دینی اصولوں کی پابندی کس نے کی ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں اس بات پر زور دیا کہ سعودی رجیم نے اپنی مسلط کردہ جارحیت کے دوران یمن میں ہر چیز کو نشانہ بنایا ہے اور اس دوران کسی بھی انسانی یا اسلامی حرمت کا قطعی طور پر کوئی خیال نہیں رکھا گیا۔

8:57 شام ستمبر 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔