یمن کے محافظینِ حرم نے مکہ پر نہیں آرامکو پر حملہ کیا، ریال خور مولویوں کا فریب نہیں چلے گا، علامہ جواد نقوی
علامہ سید جواد نقوی
شیعیت نیوز : سربراہ تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں یہ جھوٹا تاثر پھیلایا جا رہا ہے کہ یمن نے مکہ پر ڈرون حملہ کیا ہے، تاکہ سعودی رجیم کے دفاع کے لیے یمن کے خلاف فوجی کارروائی کی راہ ہموار کی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یمن نے حرمِ پاک پر ہرگز حملہ نہیں کیا، بلکہ امام حسینؑ کے پیروکار ہی اصل محافظینِ حرم ہیں اور انہوں نے اپنے دفاع میں صرف سعودی رجیم اور امریکہ کی شراکت داری پر قائم تیل کمپنی آرامکو کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی سرزمین کا دفاع اقوامِ متحدہ کے قوانین اور شریعتِ اسلامی دونوں کے مطابق بالکل جائز ہے۔ علامہ جواد نقوی نے ان ریال خور مفتیوں اور مولویوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جو حق کو باطل بناتے ہیں، اور کہا کہ جب غزہ، فلسطین اور مسجدِ اقصیٰ تباہ ہو رہے تھے تو انہیں کوئی بے حرمتی نظر نہیں آئی، لیکن جب یمن اپنے جائز دفاع کے لیے مزاحمت کرتا ہے تو یہ نام نہاد مفتی واویلا شروع کر دیتے ہیں۔ ملتِ پاکستان ان ریال خوروں کے فریب میں کبھی نہیں آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر صابر ابو مریم کی مفتی گلزار نعیمی سے ملاقات، فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اعادہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ جنگ کو غزہ، اسرائیل، ایران، حزب اللہ، حماس اور یمن کے وسیع تر تنازع سے الگ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا۔ خطے میں مختلف قوتیں مزاحمتی گروہوں کو کمزور کرنے کے درپے ہیں، جبکہ یمن نے اسرائیل کے خلاف کارروائیوں سے اپنا نمایاں کردار برقرار رکھا ہے۔ اسی تناظر میں سعودی رجیم اور اس کے اتحادیوں نے یمن کو کمزور کرنے کی ناکام کوششیں کیں، لیکن یمنی مزاحمت کے باعث انہیں ہرگز مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔







