یمن نے امریکہ کے ناقابل شکست ہونے کی داستان ہمیشہ کے لیے دفن کر دی، جنرل رحیم صفوی
جنرل رحیم صفوی
شیعیت نیوز : رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر اعلیٰ میجر جنرل سید رحیم صفوی نے گزشتہ دنوں بحیرہ احمر کے ساحلوں پر دشمن کے خلاف شاندار کامیابیوں پر یمنی فوج، عوام اور انصار اللہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔
میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے اپنے ذاتی صفحے پر جاری کیے گئے ایک خصوصی پیغام میں لکھا ہے کہ صنعا سے باب المندب تک، یمن نے اپنے ایمان اور عزم کے ساتھ امریکہ کی ناقابل شکست ہونے کی داستان کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن میں سعودی رجیم کی جنگ دراصل امریکہ کی نمائندگی میں لڑی جا رہی ہے، مفتی اعظم لیبیا
انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر اس عظیم اور مبارک فتح پر یمنی عوام اور انصار اللہ کے کمانڈروں کو دلی مبارکباد پیش کی۔







