بھکر: شہید امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای (رہ) کی یاد میں شیعہ علماء کونسل کی کانفرنس

21 ستمبر, 2026 16:29

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع بھکر کے زیر اہتمام شہید امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای (رہ) کی یاد میں ایک پروقار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں آمد پر علماء کرام اور تنظیمی رفقاء نے حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور زاہد علی آخونزادہ کا شاندار استقبال کیا۔

حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بالخصوص شہید امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای (رہ) کے افکار اور موجودہ دور میں ہماری ذمہ داریوں کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں : خانہ فرہنگ ایران حیدرآباد میں یومِ شعر و ادبِ فارسی اور استاد شہریار کی یاد میں تقریب کا انعقاد

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی اور جنوبی پنجاب کے صدر علامہ عامر عباس ہمدانی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء و احباب بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ کانفرنس کے اختتام پر شہید رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ای (رہ) کے بلندیٔ درجات کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی۔

5:03 شام ستمبر 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔