آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کی رحلت عالمِ تشیع کے لیے ناقابلِ تلافی خسارہ ہے، علامہ شیخ محمد حسن جعفری
آیت اللہ شبیری زنجانی
شیعیت نیوز : امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی قدس سرہٗ کے سانحۂ ارتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امام زمانہ (عج) اور مجتہدین کرام کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم آیت اللہ شبیری زنجانی کی بابرکت زندگی علم و فقاہت، تحقیق، اخلاص و تقویٰ اور خدمتِ مکتبِ اہل بیت علیہم السلام سے عبارت تھی۔ آپ نے اپنی طویل علمی زندگی میں فقہِ جعفری کی اصالت کے تحفظ، معارفِ اسلام کی ترویج اور حوزہ ہائے علمیہ کی علمی میراث کے استحکام کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ ان کی شخصیت علمی متانت، دقتِ نظر، تواضع اور اخلاص کا ایک نمایاں نمونہ تھی۔
یہ بھی پڑھیں : بھکر: شہید امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای (رہ) کی یاد میں شیعہ علماء کونسل کی کانفرنس
علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے اس عظیم علمی و روحانی شخصیت کی رحلت کو حوزات علمیہ اور عالمِ تشیع کے لیے ایک ناقابلِ تلافی خسارہ قرار دیا۔ انہوں نے بارگاہِ ولی عصر (عج)، مراجع عظام، حوزات علمیہ، مرحوم کے شاگردوں اور سوگوار خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے خداوند متعال سے مرحوم کے اعلیٰ درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔







