پاکستان

نگراں حکومت کو کالعدم جماعت سے پابندی ہٹنانے کا اختیار نہیں، شیری مزاری

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء شیری مزاری نے کالعدم اہلسنت و الجماعت پر سے پابندی ہٹانے کے فیصلے پر کہا کہ نگراں حکومت کو کالعدم جماعت سے پابندی ہٹانے کا اختیار نہیں۔

انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت الیکشن تک حکومت روز مرہ کے معاملات کے نگرانی کے لئے ہے یہ کیسے ایک کالعدم جماعت کو دہشتگردی کے لسٹ سے خارج کرسکتی ہے؟فرقہ وارنہ مسلح گروہ کے حوالے سے ایسا خطرنا ک فیصلے لینے کے لئے انہیں کس نے کہا؟ شیر مزاری کا کہنا تھا کہ یہ ایسے وقت ہوا جب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو گر ے لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ہم کالعدم دہشتگرد جماعت اور انکے سرغنوں کو کلیں چٹ دے رہے ہیں، ہماری توجیہات کیا ہیں، نگراں حکومت کے وزیر خارجہ کی بھی خاموش اس حوالے سے سنگیں ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ ایک فرقہ وارانہ دہشتگرد جماعت ہے جس نے پاکستان میں ہزاروں شیعہ مسلمانوں کو قتل کیا اور اسکے سرغنوں نے اسکی ذمہ داری بھی قبول کی ہے،اسطرح اس دہشتگرد جماعتوں کو کلین چیٹ دینا ملت جعفریہ پاکستان کے لئے بھی باعث تشویش ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button