یمن

غیرملکی جارح فوجیوں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائی

یمنی فوج نے الشریحہ اور السحی محاذوں پر التباب کے پہاڑی سلسلوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور متعدد غاصب و جارح فوجیوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ایک بھاری فوجی گاڑی کو بھی تباہ کر دیا ہے –
یمنی فوج نے صوبہ تعز کے شہر مقبنہ کے حمیر محاذ پر بھی سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے فوجیوں کے حملے کو پسپا کر دیا۔ اس حملے میں جارح فوجیوں کو سعودی فضائیہ کی بھی حمایت حاصل کی تھی لیکن یمنی فوج نے ان کے حملے کو بری طرح پسپا کرتے ہوئے بہت سے جارح فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے-
ادھر صوبہ صنعا کے شہر نہم میں بھی جارح فوجیوں نے پیشقدمی کی ناکام کوشش کی اور یمنی فوج نے ان کے حملے کو پسپا کر دیا – اس کارروائی میں بھی متعدد جارح فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے – اس درمیان جارح اتحاد کے جنگی طیاروں نے بھی یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے الصفرا علاقے پر بمباری کی –

متعلقہ مضامین

Back to top button