قطر کے العدید ایئر بیس پر 25 امریکی ایندھن بردار طیاروں کی موجودگی کا انکشاف

22 ستمبر, 2026 09:12

شیعیت نیوز : تازہ ترین سیٹلائٹ تصاویر سے انکشاف ہوا ہے کہ اس وقت قطر کے العدید ایئر بیس پر کم از کم 25 امریکی دشمن ایندھن بردار طیارے موجود ہیں۔ فروری میں ایران کے ساتھ مسلط کردہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اس بیس پر ٹینکروں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ ان واضح زمینی حقائق کے باوجود قطر کے وزیر خارجہ کی جانب سے یہ دعویٰ کہ ایران صلح نہیں چاہتا، باعثِ حیرت اور حقائق کے سراسر منافی ہے۔

واضح رہے کہ ابتدائی جھڑپوں کے دوران ایران کے میزائل خطرات کے پیشِ نظر ان امریکی ٹینکروں کو اس علاقے سے باہر منتقل کر دیا گیا تھا، تاہم ان کی واپسی جون کے مہینے سے دوبارہ شروع ہوئی۔ یہ طیارے سعودی رجیم کے شاہزادہ سلطان بیس پر گھنی پارکنگ کے برعکس قطر میں بکھرے ہوئے کھڑے ہیں، جو ایران کے ممکنہ حملوں کے حوالے سے امریکیوں کی مسلسل احتیاط اور خوف کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک ایران تعلقات موجودہ سطح پر ماضی میں کبھی نہیں رہے، محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات

تاہم تجزیہ کاروں کا اس بات پر زور ہے کہ اگر ان امریکی ٹینکروں کو نشانہ بنانا مقصود ہو تو بکھرے ہونے کے باوجود ان کے بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شاید ان امریکی ٹینکروں کی تباہی کا وقت زیادہ دور نہیں ہے۔

10:00 صبح ستمبر 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔