میلاد النبیؐ اور عزاداری کو بدعت کہنے والوں کی سعودی رجیم کی بے حیائی پر خاموشی
سعودی رجیم
شیعیت نیوز : دنیا میں کچھ ایسے لوگ اور تکفیری گروہ پائے جاتے ہیں جن کے نزدیک رسول اللہ (ص) کا میلاد منانا اور ان کے نواسے امام حسین (ع) کی یاد میں عزاداری کرنا بدعت ہے، مگر کعبہ کی شبیہ کے اوپر شکیرا کے ٹھمکے ان کے لیے حلال ہیں۔ اس تکفیری ٹولے، جن میں وہابی، دیوبندی اور اہلحدیث وغیرہ شامل ہیں، کو شکیرا کے رقص سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، مگر عید میلاد النبیﷺ اور عزاداریِ امام حسین (ع) سے انہیں شدید تکلیفیں اور مسائل درپیش ہیں۔
ان کے عقائد کی حالت یہ ہے کہ علمِ غازی عباس (ع) دیکھ لیں تو ان کے نکاح ٹوٹ جاتے ہیں، اور یہ کسی شیعہ کے ہاتھ سے کھانا پانی تک نہیں لیتے کیونکہ ان کے بقول شیعہ اس میں تھوک دیتے ہیں۔ ان کا ایمان اتنا کمزور ہے کہ میلاد النبیﷺ اور عزاداریِ حسینؑ کی وجہ سے ان کی بیویاں ان پر حرام ہو جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : قطر کے العدید ایئر بیس پر 25 امریکی ایندھن بردار طیاروں کی موجودگی کا انکشاف
دوسری جانب ان کی منافقت کا عالم یہ ہے کہ سعودی رجیم کے ہاتھوں سرزمینِ مقدس اور کعبۃ اللہ کی شبیہ پر عالمِ مغرب کی سب سے بدنام زمانہ فحش گلوکارہ اور رقاصہ شکیرا کا مجرا دیکھنے سے ان کے ایمان کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ ان کے اس کمال کے ایمان اور دہرے معیار پر ہی کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ: "حق کی باتوں سے ہیں انجان بڑے بھولے ہیں، میری بستی کے مسلمان بڑے بھولے ہیں۔”






