پاکستان

کالعدم جماعت الدعوۃ کا الیکشن کمیشن کو چکمہ، اپنے امیدوار دوسری پارٹی سے کھڑے کردیئے

شیعیت نیوز: کالعدم جماعت الدعوۃ کا الیکشن کمیشن کو چکمہ ایسے نہیں تو ویسے سہی ، الیکشن تو لڑنا ہے ملی مسلم لیگ کو الیکشن کمیشن نے رجسٹر نہ کیا ، لیکن پارٹی امیدوار سامنے لے آئی ملی مسلم لیگ اپنے امیدوار اللہ اکبر پارٹی سے سامنے لے آ ئے کالعدم جماعت نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے 275 سے زائد امیدوار اللہ اکبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے ، قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے کاغذات جمع کرا دیئے گئے ، ذرائع جماعت الدعوۃ کا کہنا ہے کہ پنجاب اور بلوچستان میں مضبوط امیدوار سامنے لائے ہیں ۔

واضح رہے کہ کالعدم جماعت کی فنانسنگ اور انکی سپورٹ کا الزام پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کررہا ہے،اسی بنیاد پر بھارتی لابی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ذریعہ پاکستان کو کرے لسٹ میں شامل کروانے میں کامیاب ہورہی ہے لیکن پاکستان ادارے دہشتگردوں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button