مشرق وسطی

پانچ قصبوں اور دیہاتوں پر شامی فوج کا کنٹرول

فوج نے جنوبی صوبے درعا کے مشرق میں صما الہنیدات اور حران اور اسی طرح البستان کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

شامی فوج نے صوبے سویدا میں العلالی، برغشہ اور الشاحات نامی قصبوں اور دیہاتوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

شامی فوج نے سویدا کے شمال مغربی اور درعا کے شمال مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے المدورہ نامی قصبے کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

شامی فوج نے اسی طرح زلین گذرگاہ تک پہنچنے کی دہشت گردوں کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا جہاں شامی فوج کی کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button