اہم ترین خبریںپاکستان

محرم میں مومنین کے ساتھ ریاستی ادارے مکمل تعاون کریں، علامہ مقصود ڈومکی

نصیر آباد میں علامہ مقصود ڈومکی کی ڈی آئی جی و کمشنر سے ملاقات، محرم الحرام سے متعلق گفتگو کی۔

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمٰن اور ڈی آئی جی پولیس ملک محمد سلیم لہڑی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ماہ محرم الحرام کی سرگرمیوں، مجالس عزاء اور جلوسوں کے اوقات اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے مجموعی طور پر محرم الحرام کے اجلاس بروقت اور مکمل تیاری کے ساتھ ہو رہے ہیں۔

مگر ڈپٹی کمشنر نصیر آباد نے غیر سنجیدہ طریقے سے اجلاس طلب کیا جس کا تدارک ضروری ہے۔

حاجی شہر، درگاہ فتح پور، حمید شہر اور ڈھاڈر کے جلوس قدیمی اور روایتی جلوس ہیں۔

عزاداری امام حسین علیہ السلام عظیم عبادت ہے۔

جس کے انعقاد میں ریاستی اداروں کو مکمل تعاون کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : ملتان، محرم میں 910 جلوس، 3182 مجالس ہونگی، جامع سکیورٹی پلان مرتب

واپڈا ایام عزاء کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرے تاکہ عزاداری کے پروگرامز متاثر نہ ہوں۔

مجالس عزاء اور جلوسوں کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ملک سلیم لہڑی نے کہا کہ پولیس اور عزاداری کے منتظمین کا باہمی تعاون امن دشمنوں کے ناپاک ارادوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاؤٹ ہے۔

محرم الحرام کے دوران پولیس اور انتظامیہ کا عزاداروں کے ساتھ مکمل تعاون رہے گا۔

کمشنر معین الرحمٰن نے کہا کہ انتظامی افسران حسب سابق ایام عزاء کے دوران اپنے فرائض منصبی احسن انداز سے انجام دیں اور ہم سب مل کر محرم کا پرامن انعقاد یقینی بنائیں گے۔

ملاقات میں نصیر آباد ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button