اہم ترین خبریںپاکستان

عزاداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

کراچی پاکستان وحدت ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین نے کہا ہے کہ مجالس، جلوس، سبیلوں، علماء اور ذاکرین پر ہر قسم کی پابندی کو مسترد کرتے ہیں۔ عزاداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

شیعیت نیوز : سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر ناکام اور نا اہل قسم کے لوگ حاکم ہیں۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں عزاداران امام حسینؑ کو ہرممکن سہولیات کو یقینی بنائے۔

جلوس و مجالس کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے مؤثر انتظامات کی ضرورت ہے۔

کے الیکٹرک اور دیگر بجلی فراہم کرنے والے اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ محرم الحرام میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنائیں۔

اس محرم میں پہلے سے زیادہ مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : ولایت کا اثر اعمال پر ناگزیر ہے، حجت الاسلام سید ہادی موسوی

شیعہ سنی مل کر نواسہ رسول ؐ کی یاد منائیں گے۔

یہ ہماری مشترکہ میراث ہے اور ہمیں اس کا تحفظ کرنا ہے۔

غزہ کے مظلوموں نے جرأت اور جواں مردی کی جو مثال قائم کی ہے اس کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی۔

انہیں طویل استقامت کے نتیجے میں ظالم اسرائیل کے سامنے سر نا جھکا کر خود کو بے مثال بنا دیا ہے۔

اب یہ نوبت آچکی ہے کہ مغربی دنیا میں ہونے والے الیکشن غزہ کی حمایت اور مخالف کے معیار پر لڑے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button