یمن

الحدیدہ کے باشندوں کا جارح سعودی و امریکی اتحاد کے خلاف مظاہرہ

الحدیدہ شہر کے باشندوں نے اس مظاہرے میں امریکی اور سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی بے عملی اور بے حسی پر شدید تنقید کی-

مظاہرے میں شریک لوگوں نے ایک بیان جاری کر کے امریکا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو یمن کا محاصرہ جاری رہنے کے خطرناک نتائج اور صورت حال کا ذمہ دار قرار دیا- مظاہرے کے شرکا نے اقوام متحدہ سے کہا کہ وہ الحدیدہ کے باشندوں کی حمایت میں آگے آئے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرے-

الحدیدہ کے شہریوں نے کہا ہے کہ وہ جارح قوتوں کے مقابلے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں-

امریکا، سعودی عرب، اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ و فرانس نے پچھلے دس روز سے زائد عرصے سے الحدیدہ بندرگاہ اور شہر پر قبضہ کرنے کے لئے وسیع حملے شروع کر رکھے ہیں لیکن یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مقابلے میں جارح افواج کو کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button