مشرق وسطی

جنوبی شام میں فری سیرین آرمی کا ایک گروپ شامی فوج میں شامل ہو گیا

رشا ٹوڈے کے مطابق جنوبی شام میں فری سیرین آرمی سے وابستہ فوجی کمانڈر وجدی ابو ثلیث نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج میں شامل ہونے والا فری سیرین آرمی کا یہ گروپ، جنوبی شام میں داعش اور جبہت النصرہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کرے گا۔حمیمیم کے مفاہمتی مرکز نے اسی طرح شامی فوج کی جمعے کے روز کی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جس کے نتیجے میں صوبے سویدا کے شمال مغربی مضافاتی علاقے البستان اور دیرداماد، آزاد بھی ہو گئے، کہا کہ الشیاح اور داما میں شامی فوج داخل ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ حکومت شام نے جبہت النصرہ کی مانند مسلح گروپس اور دہشت گرد گروہوں کو الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ جنگ یا ہتھیارڈال دینے میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ یہ گروہ درعا اور سویدا میں سرگرم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button