دنیا

نیویارک میں یوم قدس پر مظاہرے

نیویارک میں عالمی یوم قدس کے موقع پر ہونے والے اس مظاہرے میں شریک امریکی شہریوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی اور سرزمین فلسطین پر غاصبانہ قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر فلسطینیوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جرائم کی حمایت کے بجائے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی وطن واپسی کے حق کی حمایت کریں۔یہ مظاہرے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب امریکہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں برابر کا شریک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button