پاکستان

کالعدم جماعتوں کے الیکشن لڑنے کے خلاف سول سوسائٹی نے درخواست جمع کروادی

شیعیت نیوز: سول سوسائٹی کی جانب سے کالعدم جماعتوں کے الیکشن لڑنے کے خلاف الیکشن کمیشن درخوست جمع کروا دی گئی ہے۔ درخوست گل زہرا رضوی کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے جس میں کالعدم جماعتوں کے امیدواروں کے الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کالعدم تکفیری جماعتوں کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا ہے، نتیجتاً اسی ہزار سے زائد پاکستانیوں کی زندگیوں کی قربانی دینا پڑی ہے۔ ماضی میں ان دہشتگردوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، نیشنل ایکشن پلان میں یہ بات واضح کہی گئی تھی کہ کالعدم جماعتوں کے اہلکاروں کو قومی دھارے میں شامل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ لیکن اس الیکشن میں کالعدم جماعت اہل سنت والجماعت کے کئی امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں جو پر پاکستانی کے لیے قابل تفیش امر ہے۔

درخواست میں کراچی، مانسہرہ، لاہور اور کوئٹہ کے ان حلقوں کا ذکر بھی کیا گیا جہاں سے کالعدم سپہ صحابہ اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے یا امیدوار نامزد کر چکی ہے۔ کراچی میں اس کالعدم جماعت کا سرغنہ اورنگزیب فاروقی جو نہ صرف شیڈول فور پر ہے بلکہ کئی افراد کے قتل کی ایف آئی آر میں بھی نامزد ہے، لیکن اس سرغنہ نے بھی سندھ کے حلقہ PS128 سے لڑنے کا عندیہ دیا ہے۔ کراچی میں مزید دو حلقوں PS 129 اور PS130 سے بھی اس جماعت کے امیدوار کھڑے کئے جا رہے ہیں۔

درخواست میں کالعدم جماعت کے ان تمام کارندوں کے نام شامل ہیں جنہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں یا ارادہ رکھتے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن اس پر نوٹس لیتے ہوئے اس امر کو یقینی بنائیں کہ کالعدم جماعت کا کوئی نمائندہ الیکشن کے لیے اہل قرار نہ پائے اور انہیں الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔ درخواست میں کالعدم جماعت کی سیاسی گرمیوں کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے گل زہرا رضوی کی درخواست وصول کرلی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button