ایران

ایران میں 900 مقامات پر القدس جلوس، شیعہ سنی عوام کی شرکت

شیعیت نیوز: پوری دنیا میں مسلمانوں کی طرح عالمی یوم القدس کی مناسبت نے نکالی جانے والی ریلیوں کی مانند اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام بھی اس دن کی مناسبت سے عظیم الشان جلسے اور جلوس منعقد کرتے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی اسلامی جمہوریہ ایران میں مختلف شہروں، دیہاتوں، قصبوں اور محلوں میں یوم القدس جلوس نکالے گئے۔ اخباری ذرائع کے مطابق پورے ایران میں 900 مقامات پر القدس کے حوالے سے مرکزی جلوس برآمد ہوئے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے روزہ دار عوام نے پوری دنیا میں اپنے مسلمان بھائیوں کی طرح فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے لگائے۔ امریکہ اور اسرائیل کے جھنڈے نذر آتش کئے گئے ہیں۔ ان جلوسوں اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین حضرات نے پوری دنیا میں موجود مظلومین کی حمایت کا اعادہ کیا۔ تہران میں منعقدہ مرکزی جلوس میں ملک کی تمام اہم حکومتی اور فوجی شخصیات نے شرکت کی۔ ایران کے مذہبی شہر اور اہل تشیع کے مرکز قم المقدس میں بزرگ علمائے کرام نے القدس ریلی میں شرکت کی۔ بزرگ مراجع عظام تقلید اور سن رسیدہ علمائے کرام بھی سخت گرمی اور روزہ کے باوجود ان ریلیوں میں شریک ہوئے۔ القدس ریلیاں اپنے مقررہ روٹ سے ہوتی ہوئی جمعہ الوداع کے موقع پر نماز جمعہ پر اختتام پذیر ہوئیں۔ نماز جمعہ میں خطیب حضرات نے مسئلہ فلسطین پر روشنی ڈالی اور فلسطین، القدس اور مظلوم اقوام کی آزادی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button