عراقی جنگی طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
شیعیت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے جنگی طیاروں نے شام میں وہابی امریکی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔اطلاعات کے مطابق عراق کے جنگی طیاروں نے شام کے علاقہ ہجین میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ عراقی وزير اعظم حیدر العبادی کے حکم پر یہ حملے انجام دیئے گئے ہیں۔ عراق کا کہنا ہے کہ جب تک داعش کے خطرات موجود ہیں تب تک عراق کی داعش کے خلاف فوجی کارروائی کا سلسلہ جاری رہےگا۔








