پاکستان

پروفیسر حسن عسکری رضوی پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ منتخب، اوریا مقبول کی لابی ناکام

شیعیت نیوز: پروفیسر حسن عسکری رضوی نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب بن گئے ہیں ،ان کا انتخاب پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے عمل میں آیا ۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کا نام زیر غور آیا، اراکین الیکشن کمیشن نے حکومت کی جانب سے تجویز کردہ ایڈمرل (ر) ذکاءاللہ اور جسٹس (ر) سائر علی کے ناموں پر غور کیا ، جبکہ اپوزیشن کے تجویز کردہ ناموں ایاز امیر اور پروفیسر حسن عسکری رضوی کے ناموں پر بھی غور کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق آرٹیکل 224 کے تحت الیکشن کمیشن ممبرز نے پروفیسر حسن عسکری رضوی کو نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا ۔پروفیسر حسن عسکری کا نام متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی میاں محمود الرشید جو کہ ماضی میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھتے تھے انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ کے اوریا مقبول جان کا نام، دیا تھا جس پر پی ٹی آئی قیادت میں شدید اختلاف سامنے آیا تھا کیونکہ اوریا مقبول جان ایک متنازعہ شخص ہے جو داعشی جیسی دہشتگرد جماعتوں کا حامی اور ملک کی اقلیتوں کےلئے سخت موقف رکھتا ہے، جو کسی بھی طور پر ایک بڑے صوبے کے نگران کے لئے قابل قبول نہیں تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button