پاکستان

نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی یوم علیؑ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت

شیعیت نیوز: نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عزاداروں کو ہر ممکن بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے، امام بارگاہوں اور یوم علیؑ پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر صفائی و ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ جلوسوں کے روٹس پر قائم رکاوٹوں کا خاتمہ ممکن بنانے کی ہدایت کی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں چیف سیکرٹری رضوان میمن، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری اعجاز خان، سیکرٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر و ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی،اجلاس میں 21 رمضان کو یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات سے متعلق بات چیت کی گئی،نگران وزیراعلیٰ سندھ نے یوم علیؑ کے موقع پر مجالس کو بھرپور سکیورٹی دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسی دوران لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر بھی سخت کاروائی کی جائے،انہوں نے جلوسوں کے راستوں بالخصوص ملیر، صدر، لیاری و دیگر علائقوں کی صفائی ستھرائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام امام بارگاہوں و جلوسوں کے روٹس پر پانی باقائدہ مہیا کیا جائے،اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یوم علی سے متعلق علماء و دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرچکے ہیں،جلوسوں کے راستوں پر اسکیننگ کا کام شروع کردیا ہے اور جلوس کے راستوں پر 803 بلڈنگز ہیں جن کی پولیس اور رینجرز نگرانی کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button