فلسطینیوں نے غزہ کی سرحد پرایک اور اسرائیلی چیک پوسٹ کو آگ لگا دی

04 جون, 2018 10:23

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس قائم اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کو آگ لگا کر نذرآتش کر دیا تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دو ہفتے میں غزہ کی مشرقی سرحد پر کسی فوجی چوکی کے جلائے جانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔مشرقی البریج میں فلسطینی نوجوانوں کےایک گروپ کو سرحد پر بنی ایک چیک پوسٹ کی طرف جاتے، اس آگ لگاتے اور بہ حفاظت واپس آتے دکھایا گیا ہے۔

فلسطینی نوجوان خار دار باڑ عبور کرکے چیک پوسٹ تک پہنچتے ہیں۔ اس باڑ کی دوطرف اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات رہتی ہے۔ وہیں سےاسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کرکے درجنوں شہریوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کیا۔

10:02 شام اپریل 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔