مقبوضہ فلسطین

حماس پہلے سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے، اسرائیل کا اعتراف

صہیونی فوج کے ایک اعلیٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ مزاحمتی تحریک پہلے سے زیادہ طاقتور ہے لہذا اسرائیل کے لئے نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔

صہیونی اہلکار نے گزشتہ روز نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم حماس پر دباو بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

صہیونی اہلکار کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت غزہ کی پٹی میں امداد سامان کی ترسیل کی اجازت دےسکتے ہیں کہ جب حماس ہمارے ساتھ تعاون کرے گی۔

اسرائیلی اہلکار نے مزید کہا کہ ہم بلکل جنگ کے قریب ہیں لہذا ہمیں نہایت اہم فیصلے اور اقدامات کرنے ہونگے، اگرچہ ہم نے حماس کے مختلف ٹھکانوں کو فضائی حملوں میں تباہ کردیا ہے لیکن ہمیں اس سے کئی گناہ زیادہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button