پاکستان

کوئٹہ، لشکر جھنگوی کے ٹھکانے سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد

شیعیت نیوز: میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی برات میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے خودکش جیکٹیں اور بڑی مقدار میں بارود بھی برآمد ہوا ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ذرائع کے مطابق اسلحہ و گولہ بارود کوئٹہ میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کیلئے استعمال ہونا تھا، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ دوسری جانب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ ٹھکانہ گذشتہ دنوں ایف سی مددگار سینڑ پر حملہ آور ہونے والے لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی ہے، جسے شیعہ ہزارہ قوم اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button