دنیا

عرب حکام کو ٹرمپ کا دھمکی آمیز خط ارسال

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹرمپ نے 20 دن پہلے اس خط کو عربی حکام کے نام ارسال کیا ہے اور ان سے 12مئی سے پہلے اپنے اختلافات ختم کرنے کا فیصلہ کرنے کو کہا ہے نہیں تو بعد میں بعد وہ کسی بھی وعدے کا پابند نہیں رہے گا۔ عربی روزنامہ” الرائی”نے کل پہلی مئی کے شمارے میں امریکی صدر جمہوریہ ڈونالڈ ٹرمپ کا خلیج فارس عرب حکام کے نام 11 نکاتی خط کو فاش کردیا۔

اس اخبار نے امریکی مقامات کے حوالے اس خط کے نکات کو نقل کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ : ٹرمپ نے 20 دن پہلے اس خط کو عربی حکام کے نام ارسال کیا ہے اور ان سے 12مئی سے پہلے اپنے اختلافات ختم کرنے کا فیصلہ کرنے کو کہا ہے نہیں تو بعد میں بعد وہ کسی بھی وعدے کا پابند نہیں رہے گا۔

سعودیہ، امارات،بحرین اور مصر نے 5جون 2017کو کچھ کھوکھلےالزامات عائد کرکے قطر سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کئے تھے۔اور دوحہ نےپہلے سے ہی ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان پر اپنی حاکمیت توڑنے کا الزام عائد کیا ہے۔

امریکی ذرائع کے مطابق ٹرامپ نے اپنے خط کے ذریعہ خلیج فارس عرب ممالک کے سربراہوں کو امریکہ کے ساتھ گہری دوستی جاری رکھنے اور ایران کی طرف سےخطے میں اپنا اثر و رسوخ کے منصوبےکو روکنے کیلئے متحد رہنے کو کہا ہے ۔ایسے میں جب کہ خطے کے ماہرین نے مسلسل اس بات کا اعلان کیا کہ سعودی عرب اور مزید کچھ عرب ممالک امریکہ کی حمایت سے شام، لیبیا اور افغانستان میں دہشتگردوں کی مالی اور سیاسی مدد کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button