مسئلہ فلسطین سعودی عرب کے لئے اہمیت نہیں رکھتا، بن سلمان

30 اپریل, 2018 09:29

اسرائیل کے ٹی وی چینل 10 نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے نیویارک میں یہودیوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین سعودی عرب کے سر فہرست اور اہم مسائل میں شامل نہیں ہے۔

اسرائیل کے ٹی وی چینل 10 کے تجزیہ نگار باراک راوید کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے نیویارک میں 23 مارچ کو یہودی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیحات میں شامل نہیں اور نہ ہی سعودی عرب اب مسئلہ فلسطین کو اہمیت دیتا ہے۔

بن سلمان کا کہناتھا کہ اس وقت سعودی عرب کے لئے اب ایران سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

5:54 صبح مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔