ایران کے خلاف ظالمانہ محاصرے کی دوٹوک مخالفت کرتے ہیں، شیخ قیس الخزعلی کا دبنگ اعلان

26 ستمبر, 2026 14:33

شیعیت نیوز : عراقی مزاحمتی تنظیم عصائب اہل الحق کے سیکرٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف استکباری طاقتوں کی جانب سے مسلط کردہ بحری، زمینی اور فضائی محاصرے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کی واضح اور دوٹوک مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے لیے یہ انتہائی تکلیف دہ اور ناقابل قبول ہے کہ برادر ایرانی عوام ظالمانہ پابندیوں اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہوں اور عراق محض خاموش تماشائی بنا رہے یا اس سازش کا خاموش حصہ بنے۔ شیخ خزعلی نے کہا کہ یہ نہ تو منطقی ہے اور نہ ہی قابل قبول کہ عراق کا مؤقف ترکی اور افغانستان کی ناکہ بندی کے خلاف تو ہو، لیکن ایران کے معاملے میں اس سے مختلف ہو، بالخصوص جب عراقی عوام کے ایرانی مسلمان اور مؤمن قوم کے ساتھ گہرے مذہبی، سماجی اور ثقافتی تعلقات جڑے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن جدید ٹیکنالوجی اور ہائبرڈ جنگ کے باوجود بری طرح ناکام رہا، ایرانی جنرل

سیکرٹری جنرل عصائب اہل الحق نے عراقی عوام، سیاسی جماعتوں، پارلیمنٹ اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ خودمختاری اور انسانی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے اس ظالمانہ محاصرے کے خلاف متفقہ اور دوٹوک مؤقف اختیار کریں۔ ان کا یہ دبنگ بیان مزاحمتی بلاک کے اتحاد اور ایران کے خلاف استکباری سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے عراقی عوام اور مزاحمتی قوتوں کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔

3:29 شام ستمبر 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔