زائرین کی مشکلات اور شدید عوامی دباؤ؛ عراق کی ایرانی پروازوں پر امریکی پابندی ہٹانے کے لیے بات چیت

26 ستمبر, 2026 14:27

شیعیت نیوز : عراقی وزیراعظم کے دفتر اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ بغداد حکومت امریکی محکمہ خزانہ کے دباؤ اور ایرانی پروازوں پر عائد ظالمانہ پابندیوں سے بعض عراقی ہوائی اڈوں کو مستثنیٰ قرار دلوانے کے لیے امریکی فریق سے براہ راست بات چیت کر رہی ہے۔ یہ اقدام خطے میں امریکی ریشہ دوانیوں اور ڈکٹیشن کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔

عراقی حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق، اس سفارتی اقدام کا بنیادی مقصد انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ایران کے لیے پروازیں بحال کرنا ہے، تاکہ علاج، تعلیم اور بالخصوص مقدس مقامات کے زائرین کی سفری مشکلات کو فوری دور کیا جا سکے۔ عراقی حکومت نے خطے میں امن پر زور دیتے ہوئے تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ بحرانوں کا تسلسل صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیتا ہے، لہٰذا تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ میں دہشت گرد نیتن یاہو کا خطاب، 77 ممالک کے واک آؤٹ نے غاصب اسرائیل کی سفارتی تنہائی بے نقاب کر دی

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی دباؤ میں آ کر عراقی حکومت کی جانب سے ایران کے لیے پروازیں روکنے کے فیصلے پر ملک کے اندر شدید عوامی اور سیاسی ردعمل سامنے آیا تھا۔ عراق کی مختلف سیاسی و مزاحمتی جماعتوں نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا تھا کہ زائرین اور عوام کے مفادات کو امریکی مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا، جس کے بعد شدید دباؤ کے تحت عراقی حکومت کو پروازوں کی بحالی کے لیے یہ قدم اٹھانا پڑا ہے۔

3:28 شام ستمبر 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔