سعودی رجیم کے تکفیری مفتی کی یمنی عوام کے خلاف ہرزہ سرائی، بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کی بوچھاڑ

25 ستمبر, 2026 10:35

شیعیت نیوز : سعودی رجیم کے درباری اور تکفیری مفتی شیخ صالح الفوزان نے امریکہ اور غاصب اسرائیل کی خوشنودی کی خاطر یمن کی مزاحمتی تحریک اور مظلوم عوام کے خلاف اپنے بغض و عناد کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے ان پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں اس تکفیری مفتی نے یمنی مجاہدین کے برحق عقائد، طریقہ کار اور ان کی اسلامی جدوجہد کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہرزہ سرائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، امریکی و صیہونی ایجنڈے کے محافظ اس درباری مفتی نے اپنی ہرزہ سرائی میں یہ جھوٹا الزام عائد کیا کہ یمنی تحریک کا عقیدہ اور طریقہ کار فساد پر مبنی ہے اور یہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کی تکفیر کرتے ہیں۔ تکفیری مفتی نے بے شرمی کی انتہا کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا کہ یمنیوں نے زمین میں فساد برپا کیا ہے، اپنے نام نہاد جائز حکمرانوں کے خلاف بغاوت کی ہے اور مسلمانوں کے مقدسات کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم لشکر جھنگوی کے درندہ صفت مولویوں کی معصوم بچوں سے بدفعلی، ضمانتیں خارج

شیخ صالح الفوزان نے مزید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ یمنیوں نے ملک اور عوام کو تقسیم کیا ہے اور مسلمانوں کا خون بہانے سمیت مساجد کی تباہی کو جائز قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ یمن کے غیور عوام پر مسلط کردہ جنگ میں عبرتناک شکست اور خود سعودی رجیم کی جانب سے یمن میں 1400 سے زائد مساجد اور مزارات کو بمباری سے تباہ کیے جانے کے حقائق سامنے آنے کے بعد، ان درباری اور تکفیری علماء کی جانب سے مظلوم یمنیوں پر ہی مساجد ڈھانے کے الزامات لگانا ان کی شدید بوکھلاہٹ اور اپنے صیہونی آقاؤں کو راضی کرنے کی مایوس کن کوشش ہے۔

11:10 صبح ستمبر 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔