ایرانی صدر کی سعودی رجیم کے شاہ سلمان اور ولی عہد کو مبارکباد
مسعود پزشکیان
شیعیت نیوز : ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سعودی رجیم کے قومی دن کے موقع پر سعودی رجیم کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو الگ الگ پیغامات میں مبارک باد پیش کی ہے۔
شاہ سلمان کے نام اپنے پیغام میں صدر پزشکیان نے سعودی رجیم کے قومی دن پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی رجیم کے درمیان وسیع ثقافتی، اقتصادی اور سیاسی مشترکات موجود ہیں جو باہمی دوستی کی مضبوط بنیاد ہیں اور ان سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : طالبان کو اسلحہ فراہم کرنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد کو 9 سال قید کی سزا
ایرانی صدر نے سعودی رجیم کے ولی عہد محمد بن سلمان کے نام اپنے الگ پیغام میں بھی قومی دن پر انہیں مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی کوششوں اور موجودہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام شعبوں بالخصوص سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں برادرانہ تعاون میں مسلسل اضافہ اور فروغ دیکھنے کو ملے گا۔







