مکہ پر حملے کا دعویٰ بے بنیاد، پاکستانی عوام نے سعودی پروپیگنڈہ مسترد کر دیا

20 ستمبر, 2026 15:20

شیعیت نیوز : پاکستانیوں کی اکثریت نے مکہ معظمہ پر حملے کے حوالے سے سعودی پروپیگنڈہ مسترد کر دیا ہے۔ سعودی رجیم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے مکہ معظمہ پر حملے کے لیے بھیجا گیا یمنی ڈرون مار گرایا ہے۔ پاکستانی شہریوں نے اس یک طرفہ دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی بھی مسلمان ہیں اور کوئی مکہ شریف پر حملے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سعودی رجیم اپنے آپ کو بچانے کے لیے کعبہ کی آڑ میں چھپ رہی ہے۔

لاہور میں ہونے والے ایک خصوصی سروے میں شہری محمد رضوان نے کہا کہ کعبہ کی حفاظت کا ذمہ تو خود خدا نے لیا ہے، کعبہ پر تو ابراہہ حملہ نہ کر سکا تو کوئی اور کیسے کرے گا۔ الیاس رانا نے کہا کہ سعودی رجیم کا اپنا اقتدار خطرے میں ہے، اس لیے وہ بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے۔ سید ذیشان کا کہنا تھا کہ یمنیوں کی جانب سے مکہ پر ڈرون نہ بھیجنے کی واضح تردید کے بعد سعودی پروپیگنڈے کو تسلیم کرنے کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کے کسی بھی غلط اقدام پر خطے میں اس کے تمام مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا، ایرانی فوج

ایک اور شہری روزینہ علی نے کہا کہ یہ ڈرون اسرائیلیوں کا تو ہو سکتا ہے لیکن یمنیوں کا نہیں، یمنی نہ تو کعبے کی کمائی سے شراب پیتے ہیں اور نہ ہی غیر اسلامی ثقافت کو فروغ دیتے ہیں، جبکہ یہ تمام برائیاں سعودی رجیم میں بدرجہ اتم موجود ہیں۔ صائمہ جعفری نے کہا کہ حقیقت سب کے سامنے ہے، صرف چند ریال خور مولوی ہی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں لیکن پاکستانیوں کی اکثریت اس جھوٹ کو مسترد کر چکی ہے۔ شہریوں کے مطابق سعودی رجیم کا اپنا اقتدار خطرے میں ہے، اس لیے وہ اب جھوٹ کا سہارا لے کر امت مسلمہ کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہے۔

6:23 شام ستمبر 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔