ایران

آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا ” ایرانی وسائل اور اشیاء ” کی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ لیبر کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں دو گھنٹوں تک ” ایرانی وسائل اور اشیاء ” کی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر لیبر اور فلاحی امور کے وزیر علی ربیعی بھی موجود تھے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی پیداوار کے 77 حجروں میں ایرانی ساخت کے مختلف وسائل اور اشیاء کا قریب سے معائنہ کیا۔ ان وسائل اور اشیاء میں خوراک، لباس، طبی وسائل ، بچوں کے وسائل،صنعتی اور تعمیراتی وسائل شامل ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس موقع پر ان افراد کا شکریہ ادا کیا جو ملک کے اندر پیداوار پر توجہ مبذول کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button