پاکستان

آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر رحمان شاہ کو فوری بازیاب کیا جائے، مرکزی صدر آئی ایس او

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی نے سماجی کارکن، سابق مرکزی صدر سید رحمٰن شاہ کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جبری گمشدگیاں بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہیں، سماجی کارکن سید رحمٰن شاہ سمیت دیگر نوجوانوں کو فوری طوری پر بازیاب کیا جائے۔ انصر مہدی نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو جبری گمشدگی جیسے کلچر کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی اور ریاستی اداروں کو پاکستان میں آئین کی سربلندی کو اولین ترجیح دینا ہوگی۔ مرکزی صدر نے کوئٹہ میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں جاری شیعہ ہزارہ قبیلہ کی ٹارگٹ کلنگ ریاستی اداروں کی غفلت اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دن دیہاڑے حکومتی اہلکاروں کی موجودگی میں شیعہ ہونے کی بنا پر ٹارگٹ کیا جانا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کالعدم اور دہشتگرد تنظیموں سے حکومت کارروائی کی بجائے مذاکرات کرتی ہے، جو محب وطن پاکستانیوں اور پاکستان کی سلامتی کیلئے زہر قاتل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملت تشیع پاکستان کی تاریخ خون سے سرخ ہے، ہم نے ہمیشہ صبر و استقامت سے ظالمین کا سامنا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button