پاکستان

کوئٹہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے محمد آصف شہید، محمد عباس زخمی

شیعیت نیوز: کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے محمد آصف نامی ایک بزنس مین شہید ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ عبدالستار روڈ پر اسپئیر پارٹس کی دوکان پر فائرنگ سے محمد آصف ولد محمد ناصر قوم قندھاری شیعہ شہید جبکہ محمد عباس زخمی ہوگئے ہیں جنہیں سول ہسپتال منتقل کی گئی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں معنظم شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ 2018 سے اوئل سے شروع ہوگیا ہے، ماضی میں ہونے والی ٹارگیٹ کلنگ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

شیعہ ٹارگیٹ کلنگ ناصر ف سیکورٹی اداروں بلکہ حکومت بلوچستان کے لئے بھی ناقابل حل مسئلہ بنا ہوا ہے، جسکی اہم وجہ سیکورٹی اداروں اور حکومت عہدارواں کی کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے سرغنوں کی سرپرستی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button