فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت، ایک فلسطینی شہید ایک ہزار زخمی

14 اپریل, 2018 09:52

غزہ اور اسرائیلی سرحد پر ہزاروں فلسطینی مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا جب کہ مظاہرین پر صیہونی فورسز نے فائرنگ کی اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس سے968 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے اوراسلام حرزالله نامی نوجوان شہید ہو گیا۔

فلسطینی علاقے غزہ کی سرحد کے قریب ہزاروں فلسطینیوں نے کل مسلسل تیسرے جمعے کو بھی واپسی مارچ کیا اور فلسطینی پرچم کو مقبوضہ فلسطین اور غزہ کی پٹی کے سرحدی علاقے میں 25 میٹراونچائی تک لہرا دیا۔

اب تک ایسے ہی ہفتہ وارمظاہروں میں جو 30 مارچ 2018 سے شروع ہوئے ہیں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 35 فلسطینی شہید جبکہ 4 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

4:36 شام مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔