سعودی عرب

سعودی عرب کے ڈکٹیٹر ولیعہد آئندہ تین ماہ تک سعودی عرب کے بادشاہ بن جائیں گے

سعودی عرب کے ایک سیاسی سرگرم رکن نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ڈکٹیٹر ولیعہد محمد بن سلمان آئندہ تین ماہ تک اپنے باپ کی جگہ سعودی عرب کےبادشاہ بن جائیں گے انھیں بادشاہت تک پہنچانے میں امریکی صدر ٹرمپ اور اس کے یہودی داماد جیرڈ کوشنر کا بہت بڑا کردار ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب کے شہزادہ خالد بن فرحان نے بھی اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے لئے بادشاہت تک پہنچنے کے لئے کچھ شرائط مقرر کئے ہیں اور محمد بن سلمان کے لئے سعودی بادشاہت تک پہنچنے کے لئے ان شرائط کا قبول کرنا ضروری ہے ان شرائط میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کا قیام اور اسرائیل کا تحفظ شامل ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں کے بادشاہ امریکی حمایت سے بنتے ہیں۔ اور امریکی صدرٹرمپ نے بھی اس سلسلے میں واضح طور پر کہا ہے کہ اگر امریکہ کی حمایت حاصل نہ ہو تو عرب بادشاہ دو گھنٹوں تک بھی اقتدار میں باقی نہیں رہ سکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button