سعودی عرب

ولید بن طلال اپنی آزادی کے ہر دن کے عوض دس لاکھ ادا کر رہے ہیں، برطانوی اخبار

سعودی ارب پتی ولید بن طلال جنہیں کچھ عرصہ ریاض کے فائیو اسٹار جیلخانے میں رہنے کے بعد بھاری رقوم ادا کرنے کے عوض مشروط طور پر رہا کردیا گیا ہے ـ

رپورٹ کے مطابق ولید بن طلال آزاد زندگی کے عوض ماہانہ تین کروڑ ڈالر محمد بن سلمان کو ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انہیں محمد بن سلمان کی نام نہاد انسداد بدعنوانی مہم کے نتیجے میں دوسرے سعودی شہزادوں اور تاجروں کے ہمراہ گرفتار کرکے ریاض کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔

روزنامہ ٹائمز نے مزید لکھا کہ سعودی عرب کے سب سے زیادہ دولتمند ولید بن طلال سینکڑوں ارب ڈالر کا سرمایہ حکومت کے خزانے میں ڈال کر مشروط رہائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ٹائمز کے مطابق محمد بن طلال کی گرفتاری دنیا بھر کے لئے ایک جھٹکا تھا کیونکہ وہ دنیا بھر میں “فور سیزنز” ہوٹلوں کے مجموعے اور ٹوئیٹر اور مشرق وسطی کے عظیم ترین روٹانا ٹی وی چینل میں حصص کے مالک ہیں۔ روٹانا کا کل سرمایہ 17 ارب ڈالر تک پہنچتا ہے۔

خیال رہے کہ شہزادہ ولید بن طلال نے ابھی تک اپنی رہائی کی قیمت کو نہ تو جھٹلایا ہے اور نہ ہی اس کی تائید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button