پاکستان

کوئٹہ : شیعہ قتل عام کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

شیعیت نیوز: آج صبح ٹیکسی پر فائرنگ کرکے نذر حسین کو شہید کرنے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔

اطلاعات کےمطابق داعش نے اپنے سوشل میڈیا چینل اعماق کے ذریعہ کوئٹہ میں کاروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے لکھا کہ آج اس تنظیم نے کاروائی کرتے ہوئے نذر حسین کو شہید کیا ۔

واضح رہے کہ آج صبح ہونے والی دہشتگردانہ کاروائی میں نذر حسین نامی شیعہ جوان شہید ہوگئے تھے اور گل حسین زخمی ہیں۔

دھیاں رہے کہ پاکستان کے سیکورٹی اداروں اور وزارت خارجہ نے آگاہ کیا ہے کہ داعش پاکستان میں متحرک ہوگئی ہے اور پاکستان کے مختلف شہروں میں کاروائی کرسکتی ہے۔

ہم پاکستان کے مقتدر حلقوں اور سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کریں گے کے وہ پاکستان میں داعش جیسی منحوس نظریہ کے خاتمہ کے لئے پاکستان میں موجود انکے سہولت کاروں کے خلاف فوری کاروائی کریں، کوئٹہ میں لشکر جھنگوی سمیت دیگر کالعدم سپاہ صحابہ کے ذمہ داران بالخصوص رمضان مینگل داعش کے لئے پاکستان میںزمینہ سازی کررہے ہیں،لہذا سیکورٹی ادارے فوراً ان دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کریں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button