ایران

سعودی ولیعہد کو ایران کی تاریخ اور طاقت کا علم نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی ولیعہد ایران کے خلاف آئندہ 10 سے 15 سالوں تک جنگ کی باتیں کررہا ہے جبکہ اس طرح کی سوچ رکھنے والے شخص کو یہ نہیں معلوم کہ جنگ کیا ہوتی ہے یا پھر انھیں ایران کی تاریخ اور طاقت کا علم نہیں ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے سمجھدار اور تجربہ کار حلقوں کو تجویز دی کہ وہ اس ناتجربہ کار ولیعہد کو سمجھائیں کہ اس سے بڑا شخص صدام جو عرب دنیا کی قیادت کا دعویٰ کرتا تھا اور مشرق سے لے کر مغرب تک سب اس کے حامی تھے، کس طرح ایران کی بہادر اور غیرتمند قوم کے سامنے ذلیل ہوگیا.

 

متعلقہ مضامین

Back to top button