یوم الارض کی ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 14 ہوگئی، 1100 زخمی

31 مارچ, 2018 10:20

غزہ کے فلسطینی باشندوں نے تیس مارچ ، یوم الارض کی مناسبت سے صیہونیت مخالف ریلی اور مظاہرے کیے اور مقبوضہ فلسطین سے غزہ کو جدا کرنے والی سرحد پر بڑا اجتماع کیا ہے جس پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کردی۔

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 14 ہوگئي جبکہ 1100 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے درجنوں کی حالت نازک ہے۔

اس پہلے فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں سات فلسطینی شہید اور ساڑھے پانچ سو زخمی ہوئے ہیں۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پہلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن فلسطینیوں کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کے حق کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام اور گرفتاریوں نیز بیت المقدس کو یہودی بنائے جانے کے کی مذمت میں نعرے بھی لگا رہے تھے۔

2:19 شام جون 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔