دمشق پر دہشتگردوں کا حملہ، 85 افراد جاں بحق و زخمی

28 مارچ, 2018 08:59

یورپ بالخصوص امریکہ کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام کے دارالحکومت دمشق پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 85 افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔

روس کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق مشرقی غوطہ میں تعینات دہشتگردوں نے کل دمشق کے رہائشی علاقے پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 27 عام شہری جاں بحق ہوئے۔

روس کی وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ مشرقی غوطہ کے 90 فیصد علاقے کو دہشتگردوں سے پاک وصاف کر دیا گیا ہے اور نقل مکانی کرنے والے دوبارہ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

9:24 صبح جون 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔